وزیراعظم چند ہفتے میں پسماندہ علاقوں کیلئے خصوصی پروگرام کا اعلان کرینگے، اسد عمر 

 وزیراعظم چند ہفتے میں پسماندہ علاقوں کیلئے خصوصی پروگرام کا اعلان کرینگے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم چندہفتے میں پسماندہ علاقوں کیلئے خصوصی پروگرام کا اعلان کریں گے، ترقیاتی پروگرام کیلئے زمینی حقائق، مقامی لوگوں کی ترجیحات ضروری تھیں۔وفاقی وزیراسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پچھلے دو دن خضدار، آواران، تربت، گوادرمیں گزارے،ترقیاتی پروگرام کیلئے زمینی حقائق، مقامی لوگوں کی ترجیحات ضروری تھیں، چندہفتے میں وزیراعظم پسماندہ علاقوں کیلئے خصوصی پروگرام کا اعلان کریں گے۔
اسد عمر 

مزید :

صفحہ اول -