ملک حالت جنگ اور حکومت حالت بھنگ میں ہے، مشاہد اللہ خان 

  ملک حالت جنگ اور حکومت حالت بھنگ میں ہے، مشاہد اللہ خان 

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ملک حالت جنگ اور حکومت حالت بھنگ میں ہے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی منشیات کی دل دادہ حکومت ہے حکومت کہتی بھنگ کی ایکسپورٹ کریں گے،کوکین،چرس،بھنگ کے علاوہ اس حکومت کا ذکر کوئی نہیں پھر حالت بھنگ میں ہی ہوئی انہوں نے کہاکہ بھنگ کی اجازت ملنے کی بات پر خوشاب میں نشئیوں نے جشن بنایا عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے چرس اور بھنگ کے دلاسے دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر ایسے ہی چلانا تو پھر یہ حکومت تو حالت بھنگ میں ہی چل رہی جرائم پیشہ افراد کو سپورٹ کرتے ہیں موٹروے پر واقعہ نہیں ہوا تو رنگ روڈ پر واقعہ ہوا انہوں نے کہاکہ رنگ روڈ پر واقعہ ہوا تو اسکا ذمہ دارسی سی پی او لاہور ہے اس پر سی سی پی او کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

مشاہداللہ خان 

مزید :

صفحہ اول -