میٹرک رزلٹ 18 اور انٹر میڈیٹ نتائج 23ستمبر کو متوقع 

 میٹرک رزلٹ 18 اور انٹر میڈیٹ نتائج 23ستمبر کو متوقع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) بار بار تاریخیں تبدیل کرنے کے بعد میڑک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان کی نئی تاریخیں مقرر کردی گئی ہیں‘ ذرائع کے مطابق ایچ ای ڈی نے(بقیہ نمبر37صفحہ10پر)
 میڑک اور انٹر میڈیٹ کے نتائج میں تاخیر کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں اور بلا وجہ التوا کا شکار کرکے طلبا طالبات کو مزید پریشان کیاجا رہا ہے‘ ٹھیک ہے کہ کرونا وائرس کے باعث مشکلات پیش آئیں مگر اب تو6ماہ ہوگئے ہیں‘ تعلیمی ادارے کھل سکتے ہیں تو نتائج کیوں نہیں دئیے جاسکتے‘ اتنے عرصے سے منظوری ہی اب تک پراسیس میں ہے‘اب نتائج کے ا اعلان کی جونئی تاریخ مقرر کی گئی ہیں‘ ان کے مطابق میٹر ک کے نتائج کااعلان 18ستمبر جبکہ انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان 23 ستمبر کو متوقع ہے۔واضح رہے کہ تعلیمی ادارے تو6ماہ بعد کھل گئے ہیں مگر سرکاری تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے غریب طلباو طالبات فرسٹ ائر اور تھرڈ ائر میں داخلے نہیں لے سکے کیونکہ میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے نتائج کے اعلان کے بعد ہی فرسٹ ائر اور تھرڈ ائر میں داخلے ہوسکتے ہیں‘ دوسری جانب امیر والدین کے بچوں نے تو بھاری فیسیں دے کر کب سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں داخلہ لے لیا اور آن لائن کلاسز کے بعد گزشتہ روز ریگولر کلاسز بھی شروع کر دی ہیں‘ مسئلہ صرف غریب طلباو طالبات کو درپیش ہے اور وہ شدید پریشان ہیں۔
رزلٹ