پی ٹی آئی نے دوسالوں میں ناکامی  کا”ورلڈ کپ“جیت لیاذیشان اختر

  پی ٹی آئی نے دوسالوں میں ناکامی  کا”ورلڈ کپ“جیت لیاذیشان اختر

  

بہاول پور( بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہاہے کہ ملک (بقیہ نمبر38صفحہ10پر)

میں ایک طویل عرصے سے مالی،سیاسی، نظریاتی کرپشن ہے۔ہر طرح کی کرپشن پہلے بھی تھی اور اب بھی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔کرپشن فری پاکستان ہمارا ہدف ہے اور ہم بہترین آپشن ہیں۔ موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے ملک کے نظریے اور جغرافیہ سے بے وفائی کی ہے۔جہاں بھی جماعت اسلامی کو نمائندگی ملی وہاں کے عوام اس کی کارکردگی پر فخر کرتے ہیں۔جماعت اسلامی کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں یہاں ووٹر آزاد نہیں ہے، یہاں جمہوریت نہیں ہے،یہاں پورا نظام یرغمال ہے۔پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی مکمل نا کام ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی صرف دو سال میں ناکامی کے ورلڈ کپ کی حق دار بن چکی ہے۔ ہم کسی بھی ایسی تحریک اور کوشش کا ساتھ نہیں دیں گے جس سے پھر یہی لوگ اقتدار میں آ جائیں۔ اب جہاں ظلم ہو گا وہاں جماعت اسلامی اس کو چیلنج کرے گی۔قومی اور لوکل مسائل پر عوام کی زور دار نمائندگی کا حق ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کارکنان بلدیاتی انتخابات کے ساتھ ساتھ جنرل الیکشن کی تیاری کریں اب یہ حکومت زیادہ دیر چلنے والی نہیں۔جس حکومت کے دور میں معصوم بچیوں،ماؤں بہنوں اوربیٹیوں کی عزتیں محفوظ نہ رہیں اللہ تعالیٰ بھی اسے زیادہ مہلت نہیں دیتا۔موٹروے پر خاتون سے زیادتی یہ پہلا واقعہ نہیں،یہ ملک بھر میں ہونے والے واقعات کا تسلسل ہے لیکن حکومت سوئی ہوئی ہے۔جماعت اسلامی ان واقعات پر خاموش نہیں رہ سکتی۔اب اس ظلم و جبر اور استحصال کے نظام کو ختم ہونا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -