شہری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ  لیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر

  شہری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ  لیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر

  

ہارون آباد(نامہ نگار)ہارون آباد، رانا محمد سلیم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر نے کہا ہے کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ (بقیہ نمبر39صفحہ10پر)

ہے، پودے نہ صرف ہمیں آکسیجن دیتے ہیں بلکہ ان کی بدولت ہم قدرتی آفات کی شکل میں نقصانات سے بھی بچ سکتے ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار گرین کلین پاکستان پروگرام کے تحت عدالت میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم آغاز کرنے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر صابر سلطان پاشا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر، چوہدری محمد محمود غنی ایڈیشنل سیشن جج ہارون آباد، محمد اکرم نواب سندھو سینئر سول جج (سول ڈویژن) بہاولنگر، محمد اکمل بھٹی سول جج ہارون آباد، مرزا نعیم بیگ سول جج ہارون آباد، چودھری محمد طیب اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد، گل حسن خان ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد، ابصار حسین ایس ایچ تھانہ سٹی ہارون آباد، چوہدری زاہد منیر ایڈووکیٹ صدر بارایسوسی ایشن ہارون آباد، راؤ محمد نعیم ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن، محمد اکرم رضوی ACOCسیشن کورٹ ہارون آباد سمیت محکمہ جنگلات کے آفیسران و اہلکارو دیگر بھی موجود تھے، ڈسٹرکٹ سیشن جج رانا محمد سلیم نے مزید کہا اگر معاشرے کا ہر فرد اپنی مذہبی اور سماجی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے مہم میں حصہ لے تو شجر کاری مہم کامیابی سے ہم کنا ر ہوگی جو جنگلات میں اضافے کی بنیاد بنے گی، اس موقع پر صابر سلطان پاشا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر، چوہدری محمد محمود غنی ایڈیشنل سیشن جج ہارون آبادو دیگر نے پودے لگا کر ملکی سلامتی کیلئے دعا خیر کی۔

بہاولنگر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -