اسلامیہ یونیورسٹی، جامعہ کراچی کاتحقیق، تدریس کیلئے تعاون بڑھانے پراتفاق
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس (بقیہ نمبر35صفحہ10پر)
چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی وائس چانسلر یونیورسٹی آف کراچی نے تدریس اور تحقیق میں تعاون کے لیے دونوں جامعات میں روابط میں فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے گزشتہ روز یونیورسٹی آف کراچی کا دورہ کیا اور پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مشترکہ تعلیمی اور تحقیقی منصوبوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔ بعدازاں وائس چانسلر نے کراچی انسٹی ٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی اینڈ جنیٹک انجینئرنگ، یونیورسٹی آف کراچی کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے فیکلٹی ممبر اور تحقیقی سرگرمیوں میں مصروف محققین سے بھی ملاقات کی اور لیبارٹریوں میں موجود سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے بائیو لوجیکل سائنسز، بائیو ٹیکنالوجی اور جنیٹک انجینئرنگ میں تحقیق کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی۔
اتفاق