سیکرٹریٹ معاملہ، حکومتی پالیسیاں  حالات خراب کررہی ہیں، حضوربخش لاڑ

  سیکرٹریٹ معاملہ، حکومتی پالیسیاں  حالات خراب کررہی ہیں، حضوربخش لاڑ

  

بہاول پور( بیورورپورٹ )چیئر مین تحریک صوبہ بہاول پورجام (بقیہ نمبر34صفحہ10پر)

حضور بخش لاڑ نے کہا ہے کہ بزدار حکومت نے جو حاتم طائی کی قبر پر لات مارتے ہوئے جو لولی پاپ کی شکل میں سیکرٹریٹ بہاول پور کا دیا تھا اس کو بھی ملتان منتقل کیا جا رہا ہے حکومت کی دوغلی پالیسی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں سیکرٹریٹ کو پہلے بہاول پور اور بعد میں ملتان منتقل کرنے کا فیصلہ بہاول پور کے عوام کی توہین ہے یہ آدھا تیتر آدھا بٹیر  سیکرٹریٹ بنانے کا عمل حکومت کی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے جس کو بہاول پور کی عوام مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی انتخابی مہم میں جو بہاول پور کی عوام سے بہاول پور صو بہ بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا وہ وعدہ بھی دیگر وعدوں کی طرح یوٹرن کی نظر ہو گیا ہے اور اسی طرح سیکرٹریٹ کا معاملہ دراصل ملتان اور بہاول پورکے سیاستدانوں کے درمیان طاقت کا مظاہرہ ہے حکومت کے اس فیصلے نے بہاول پور اور ملتان کے لوگوں میں سوائے نفرت کے بیج بونے کے اور کچھ نہیں کیا۔حکومت کے اس فیصلے کا جواب انشا ء اللہ بہاسول پور کی عوام آنے والے الیکشن میں بھرپور انداز میں دے گی۔

حضوربخش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -