فوڈ اتھارٹی ٹیموں کاآپریشن،2مصالحہ  فیکٹریاں سیل، متعدد پوائنٹس کو بھاری جرمانے

  فوڈ اتھارٹی ٹیموں کاآپریشن،2مصالحہ  فیکٹریاں سیل، متعدد پوائنٹس کو بھاری ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعل سازمافیا کیخلاف 18(بقیہ نمبر33صفحہ10پر)

گھنٹے طویل آپریشن،خفیہ اطلاع پرویجیلینس اورآپریشن ٹیموں کے چھاپے،  2مصالحہ فیکٹریاں سیل، 4ہزارکلو کھلا آئل، 2320کلو سرخ مرچ پاؤڈر، 1200کلو سرسوں آئل، 75کلوچوکر،4گرائنڈنگ مشینیں برآمد،55فوڈپوائنٹس کو367,000 روپے کے جرمانے عائد،361شاپس مالکان کوبہتری نوٹسز جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ملتان میں کارروائیاں کرتے ہوئے اسلام نگرمیں شیخ بلال چکی،خدیجہ الکبری کالونی میں عمرعابد چکی کوٹیسٹ رپورٹ پر سرخ مرچ میں بھوسہ،چوکراورچاول کے چھلکوں کی ملاوٹ کرنے اورمحمدکاٹن والی گلی میں واقع اے ڈی آئل ٹریڈرزکوکھلاآئل فروخت کرنیاورریکارڈکی عدم موجودگی پرسیل کیا گیا۔کاروائی کے دوران  4ہزار کلوآئل،2320کلو سرخ مرچ پاؤڈر،1200کلوسرسوں آئل برآمدکیاگیا۔اس کے علاوہ ملتان میں میٹ ہاؤس کو قربان گاہ سے متصل واشروم،مضر گوشت کی موجودگی، ملتان سے فیاض کریانہ،ادریس ڈرنک کارنر کو گٹکا فروشی پرسیل کیاگیا۔لودھراں میں لاہوری سنیکس یونٹ کو دوسری کمپنیوں کے نام پرجعلی لیبلنگ کرنے،پیزاٹائم اینڈ فرائیڈ چکس کورینسڈآئل کے استعمال، ویلکم سوئیٹس اینڈ بیکرز کو ناقص صفائی پر سر بمہر کیاگیا۔ خانیوال میں عمران بیکرز کو گندے انڈوں کے استعمال، شہزاد سوڈا واٹر کومشروبات میں معیار سے کم برکس لیول، مصنوعی مٹھاس کے استعمال، وہاڑی میں سندھی نمکو کو خوراک کی تیاری میں کھلے آئل کا استعمال کرنے پر سیل کر دیا گیا۔ بہاولنگر میں کراچی ملک شاپ،ڈی جی خان میں ایم آصف ملک شاپ کو دودھ میں غذائی کمی پائی جانے اور ورکر ز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونیپرسربمہرکردیاگیا۔ ڈی جی خان میں احسن کریانہ، مظفر گڑھ میں ربنواز کریانہ سٹور، عابد کریانہ، لیہ میں الحق سپر سٹور، امیر کریانہ سٹور کو ملاوٹی مصالحے فروخت کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کر دیا گیا۔مزید لیہ میں عثمان سوئیٹس شاپ، راجن پو رمیں المکہ بیکری، ڈی جی خان حیدر ہوٹل کودی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور لائسنس فیس اد ا نہ کرنے پر سر بمہر کر دیاگیا۔مزیدبراں ملتان میں 157،ساہیوال95،بہاولپور میں 107اور ڈی جی خان میں 144فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ملتان میں 19، ساہیوال میں 11، بہاولپورمیں 16اور ڈی جی خان میں 09فوڈ یونٹس کو 367,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -