ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی کا  جیل کادورہ، 11قیدی رہا کرانیکا حکم

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی کا  جیل کادورہ، 11قیدی رہا کرانیکا حکم

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (بقیہ نمبر32صفحہ10پر)

وہاڑی مسرور انور خان نے سول جج وہاڑی طاہر محمود کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیا انہوں نے اندرون جیل مختلف بارکو ں کابشمول خواتین بارک کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔انہوں نے کچن اسیران کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر پکائے جانے والے کھانے کے معیار کو چیک کیا اور تسلی بخش قرار دیا۔اس دوران سپرنٹنڈنٹ جیل ندیم فضل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رضوان سعید، و دیگر آفیسران و اہلکاران بھی تھے۔اس موقع پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے11 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -