کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود حمزہ شہباز کو ہسپتال منتقل نہ کرنے پر (ن) لیگ کا احتجاج 

      کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود حمزہ شہباز کو ہسپتال منتقل نہ کرنے پر (ن) ...

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) نے پنجاب حکومت کی جانب سے حمزہ شہباز کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

 کیخلاف چیئرنگ کراس پر احتجاج کیا (ن) لیگ حمزہ شہباز کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کر رہی تھی مظاہرے میں لیگی ارکان اسمبلی اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی کارکنوں کی جانب سے حمزہ شہباز کی حق میں نعرے بازی کی گئی جبکہ کارکنوں نے حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کیلئے پلے کارڈ بھی اٹھارکھے تھے،اس موقع پر مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا اپوزیشن حکومت کو سیاسی مخالفین کی جانیں لینے کی اجازت نہیں دے گی حکومت کے انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی چیئر مین نیب اپنے منہ سے اپنے تعریفیں کررہے ہیں سپریم کورٹ نے ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں احد چیمہ کا کیس ڈھائی سال بعد بند کردیا گیا سعد رفیق کے کیس میں بھی نیب کو ذلت کا سامنا کرنا پڑا مسلم لیگ(ن) نے ابھی تک عمران خان جیسی جلاؤ گھیراؤ کی سیاست شروع نہیں کی۔مظاہرین سے رانا مشہود،عمران نذیر،مجتبی شجاع،سمیع اللہ خان و دیگر نے خطاب کیا۔عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا حمزہ شہباز جو پنجاب میں 166ممبران کے اپوزیشن لیڈر ہیں  کرونا کے باوجود ہسپتال شفٹ نہیں کیاجارہا کرونا ختم کرنے کے دعویدار سوا چھ ہزار کیس روزانہ رپورٹ ہو رہے ہیں ہم نے دو سال سے حکومتی ہتھکنڈے برداشت کئے چئیرمین نیب چہرے دیکھ کر نیب کیس بناتے ہیں اگر فیس حکومتی اتحادیوں کا ہو تو کوئی کیس نہیں بناتے نوازشریف بیٹی کے ساتھ پیش ہوئے نیب نے ان کا کھانا بند کیا عدالت کے حکم سے باہر گئے حمزہ شہباز کیا ان پر جرم ثابت ہو گیا ہے سعد رفیق حق فیصلے پر عدالت کا فیصلہ پڑھ لیں ججز نیب احتساب پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ چئیرمین نیب صاف پانی کا فیصلہ پڑھ لیں مریم نواز ریلی پر کیمیکل سپرے نہ کیا جاتا پولیس نے پتھر گاڑی پر مارے سی سی پی او نے اگر مگر پر معافی مانگنے کو مسترد کرتی ہوں  ملک ندیم کامران نے کہا نواز شریف اور حمزہ شہباز کے ساتھیوں کو سلام پیش کرتے ہیں حکومت نے حمزہ کی ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود ہسپتال داخل کرنے سے انکار کر دیا  سیاسی اسیروں کے ساتھ ظلم کو قبول نہ کریں گے۔اگرآج کے احتجاج کے بعد حمزہ شہباز کو ہسپتال منتقل نہ کیا تو اس سے بڑا احتجاج کریں گے

عظمیٰ بخاری 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -