ضلع ملتان، سفارشیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے25محرر تبدیل

  ضلع ملتان، سفارشیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے25محرر تبدیل

  

ملتان (وقائع نگار) ملتان پولیس نے سفارشیوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے  25 محررروں کے تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔جس کے بعد محکمہ پولیس کے ملازمین نے اپنے سینئر پولیس افسران پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ (بقیہ نمبر25صفحہ10پر)

 سیاستدان۔بیوروکریسی  نے ملکر  محکمہ پولیس کا اصل حلیہ بگاڑ دیا ہے۔پولیس رولز ایک ہونے کے باوجود اس میں ہر نئے آنے والے افسر نے اپنی بے معنی پالسیوں کو متعارف کروایا ہے۔لیکن اس کے باوجود محکمہ پولیس میں ناتجربہ کار  پی ایس پی کلاس اپنی اپنے ماتحتوں پر اپنی ناقص پالیسیوں کو مسلط کرتے جارہے ہیں۔اسی طرح کا کچھ حال ملتان پولیس کا ہے۔جہاں پر بھی ناتجربہ کار  پی ایس پی کلاس ماتحتوں کو کم تر سمجھ کر تنگ کرنے پر مصروف عمل ہے۔ملازمین کو سنے بغیر انکو سزائے دینا اپنا وطیرہ بنا ہوا ہے.ضلع بھر میں ملتان میں کچھ دنوں سے محررروں کو تبدیل کرنے کی افواہیں گردش کر رہیں تھیں۔اور بالآخر گزشتہ روز 25 ہیڈ کانسٹیبلز کو ایک تھانے سے دوسرے تھانہ تعینات کردیا گیا۔بتایا جارہا ہے ان میں زیادہ تر ان لوگوں کو محرر لگایا گیا ہے۔جنہوں نے محرری کورس پاس کیا ہے۔پولیس ملازمین نے وزیر اعلی پنجاب۔ائی جی پنجاب۔ار پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے۔کہ جن پولیس آفسیر کی پوسٹنگ ایک  سال سے زائد ہوگئی ہو انکو بھی فوری طور پر ضلع بدر کر دیا جائے۔تاکہ مساوی حقوق کی پالیسی کا بول بالا ہو۔

تبدیل 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -