نیب:بدعنوان سرکاری ملازمین کا گھیراتنگ، سابق انجینئر گرفتار

نیب:بدعنوان سرکاری ملازمین کا گھیراتنگ، سابق انجینئر گرفتار

  

 ملتان(نمائندہ خصوصی)نیب لاہور نے بدعنوان سرکاری ملازمین کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی جائیدادیں اور بینک بیلنس کے حامل پنجاب ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کے سابق انجینئر محمد رمضان کو گرفتار کرلیا۔دوران تحقیقات ملزم کے نام لاہور، جھنگ، ملتان و دیگر اضلاع میں 50 سے زائد پراپرٹیاں اور کاریں ہونیکا انکشاف ہو(بقیہ نمبر26صفحہ10پر)

 چکا ہے۔ ملزم دوران سروس بدعنوانی میں ملوث ہونیکی وجہ سے 6 مرتبہ معطل بھی ہوا لیکن بعد میں بحال ہوتا رہا۔ ٹھوس شواہد پر سابق سپریٹنڈنگ انجینئر محمد رمضان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ ملزم پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے اسے صفائی اور زرائع آمدن کی فراہمی کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا تاہم ملزم مکمل طور پر ناکام رہا۔ نیب حکام ملزم محمد رمضان کو کل لاہور کی احتساب عدالت کے روبرو پیش کرینگے تاکہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جا سکے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -