شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال، ڈیلی ویجز ملازمین کا مطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ 

  شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال، ڈیلی ویجز ملازمین کا مطالبات منظوری کیلئے ...

  

 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال کے ایڈہاک اورڈیلی ویجز ملازمین کااحتجاج 120ویں روز میں داخل ہوگیا،تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے سے ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے گذشتہ روز شیخ زید ہسپتال کے برطرف ملازمین جن میں ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز، فارماسسٹ، پیرامیڈیکل سٹاف اوردرجہ چہارم کے ملازمین شامل ہیں تین ماہ کی تنخواہیں اورنوکریوں سے برطرف کئے جانے پر اوپی ڈی کے سامنے شدید(بقیہ نمبر27صفحہ10پر)

 احتجاج اورنعرہ بازی کی، اس موقع پر لیڈی ڈاکٹرز جن میں فارماسسٹ، فزیوتھراپسٹ ودیگر شامل تھیں انہوں نے میڈیا کے سامنے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ہم عرصہ دس بارہ سال سے شیخ زید ہسپتال میں اپنی ڈیوٹی دے رہی ہیں اورایڈہاک پرکام کررہی ہیں ہمیں مستقل کرناتودرکنار ہماری تین ماہ سے تنخواہیں روک لی گئی ہیں ہمارا کنٹریکٹ اورایڈہاک بھی مستقل نہیں کیا جارہا۔ تنخواہیں نہ ملنے سے گھریلو لائف بری طرح متاثر ہوئی ہے اس ہوشرباء  مہنگائی میں گھریلواخراجات پہلے ہی پورے نہیں ہورہے مزید تنخواہیں روک کراورہمیں برطرف کرکے مزید ذہنی اذیت سے دوچارکردیا ہے بچوں کے سکول کھل گئے ہیں انکے بھی اخراجات ہیں اگر انتظامیہ کایہی رویہ رہا تو ہمارے بچے تعلیم حاصل نہیں کرسکیں گے۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیراعلیٰ عثمان بزدار، وزیر صحت، سیکرٹری صحت،چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف سے مطالبہ کیاہے کہ ہماری تنخواہیں جاری کروائی جائیں ہمیں ہماری جاب پر مستقل کیا جائے،ہم لیگل طریقہ سے جاب پر آئے ہیں ہمیں ہماراحق دیا جائے اورانصاف فراہم کیا جائے۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -