حکومت عوام کی فلاح وبہود کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، نیاز گشکوری 

          حکومت عوام کی فلاح وبہود کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، نیاز گشکوری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی نیاز احمد گشکوری نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے جس سے لوگوں کو سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی، الیکشن کے دوران اس حلقے کے عوام سے جو وعدئے کئے تھے انشاء اللہ ان کو پورا (بقیہ نمبر28صفحہ10پر)
کرنے کا وقت آن پہنچا ہے،سرکاری بجٹ عوام کی امانت ہے اسے عوام کے فائدے کیلئے ہی خرچ کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بستی جھنڈ میں 13سو50ٹف ٹائلزکے منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ  مذکورہ منصوبہ جو کہ15لاکھ کی لاگت سے شروع کیا جا رہا ہے علاقہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا،پسماندہ علاقوں اور بڑے شہروں میں عوامی ضرورتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے، حلقہ کا کوئی قصبہ،یونین کونسل اور دیہات ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا،انہوں نے کہا کہ مذکورہ کسی بھی علاقے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اگر وہ اپنے بجٹ کو ایمانداری سے مناسب منصوبوں پر خرچ کریں تو کسی حد تک عوامی مسائل پر قابوپایا جا سکتا ہے، خصوصاً شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی، سٹریٹ لائٹس اور دیگر منصوبے سے حلقے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی 278 میں بجلی‘ سوئی گیس‘ سڑکو ں‘ سیوریج‘ صحت‘ تعلیم سمیت تمام بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بناکر اسے مثالی حلقہ بنائیں گے،اس موقع پر مہر عزیزاللہ،ملک محمد اقبال،حاجی ارشاد احمد،ملک فیض کھر،رانا دین محمد،رانا صادق انجم،مہر شبیر،مہر شاہد،پیر شمشاد،مہر عباس،قاری سعید ودیگر عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔
نیازگشکو