شرعی سزاؤں کے نفاذ سے ملک میں امن وامان قائم ہوجائیگا، حامد الحق حقانی 

شرعی سزاؤں کے نفاذ سے ملک میں امن وامان قائم ہوجائیگا، حامد الحق حقانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاولپور،نورپورنورنگا (بیورو رپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)  قطر دوہامذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہونگے طالبان 'امریکہ افغان اکٹھے ہیں ان کوہم ویلکم کہتے ہیں اورامیدہے کہ معاہدہ طے پاجائے گا   دینی مدارس پرپابندی  اور فورتھ شیڈول کوفوری ختم کیاجائے مدارس پاکستان (بقیہ نمبر29صفحہ10پر)
کی چھاونیاں ہیں  ان خیالات کااظہار جمعیت علماء  اسلام (س)پاکستان کے مرکزی امیر مولاناحامدالحق حقانی نے جامعہ نظامیہ حیدرکالونی میں سابق ضلعی امیر جے یوآئی (س) بہاول پورمولاناشمس الدین انصاری کی وفات پر تعزیتی اجتماع سے خطاب کی بعد میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا  ا ن کے ہمراہ سیدمحمدیوسف شاہ مرکزی سیکریٹری اطلاعات جے یوآئی (س)' مولانامحمداسعددرخواستی امیرجنوبی پنجاب جے یوآئی (س) موجود تھے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اسلامی نظام کافوری نفاذ کیاجائے اور شرعی سزائیں نافذ کی جائیں موٹروے بداخلاقی کیس میں ملزمان کوسرعام پھانسی نہیں بلکہ انہیں سنگسارکیاجائے شرعی سزاؤں کے نفاذ سے ملک بھرمیں امن وامان قائم ہوجائیگا اا ن کے ہمراہ سیدمحمدیوسف شاہ مرکزی سیکریٹری اطلاعات جے یوآئی (س)' مولانامحمداسعددرخواستی امیرجنوبی پنجاب جے یوآئی (س) موجود تھے  جمعیت علماء  اسلام (س)پاکستان کے مرکزی امیر مولاناحامدالحق حقانی نے کہا کہ مولاناشمس الدین انصاری مرحوم میرے والد مولانا سمیع الحق کے قریبی دوست تھے ان کی خدمات  اورقربانیوں کو جماعت کبھی بھی بھول نہ پائے گی انہوں نے کہاکہ مولاناسمیع الحق کی وفات کے بعد پیداہونے والاخلاء  کبھی پرنہیں ہوسکتاہے اوراسی حوالہ سے ہم اس وقت ہم پورے پنجاب میں تنظیم سازی کے سلسلہ میں دورے کررہے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ملک بھرمیں مہنگائی 'بے شرمی 'ناانصافی کی حدہوچکی ہے جبکہ حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں موٹروے واقعہ انتہائی شرمناک ہے حکومت کواب جاگناہوگا لیکن ملک بھرمیں کسی بھی فورم پر انصاف نہیں کیاجارہاہے ہر طرف ناانصافی کادور دورہ ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کوچاہیے کہ ملک میں فوری طورپر اسلامی نظام کانفاذ عمل میں لائے اورفی الفور شرعی سزائیں نافذ کی جائیں اورموٹروے واقع کے حوالہ سے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کی بجائے انہیں سنگسار کیاجائے شرعی سزاؤں کے نفاذ سے ہی ملک میں امن وامان قائم ہوسکے گا ہمیں اسلامائزیشن کی طرف آناہوگا انہوں نے کہاکہ خوشجری ہے کہ قطر دوہامذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہونگے طالبان 'امریکہ افغان اکٹھے ہیں ان کوہم ویلکم کہتے ہیں اورامیدہے کہ معاہدہ طے پاجائے گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ دینی مدارس پرپابندی  اور فورتھ شیڈول کوفوری ختم کیاجائے مدارس پاکستان کی چھاونیاں ہیں تبرہ بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہاکہ نامو س رسالت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگے قادیانیت کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے اور لڑتے رہیں گے لیکن قادیانی کاقتل بھی درست نہ ہے نابالغ خالد کی جانب سے قادیانی کوقتل کرنے کے حوالہ سے عدلیہ بھی نرم گوشہ اختیار کرے قبل ازیں جمعیت علماء  اسلام (س)پاکستان کے مرکزی امیر مولاناحامدالحق حقانی نے قائمقام ضلعی امیر جے یوآئی (س)بہاول پورقاری راشدمحمودانصاری کوضلعی امیر مقررکرنے کے احکامات جاری کئے اوران کی دستاربندی کی اورمبارکباددی بعدازاں وہ چشتیاں اور بہاولنگرروانہ ہوگئے۔
حامد الحق حقانی