نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں  فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کااجلاس

      نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں  فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کااجلاس

  

 ملتان (وقائع نگار)) نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا ہے۔ جس کی (بقیہ نمبر22صفحہ10پر)

صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے کی۔ اجلاس میں ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر شاہد بخاری، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور دیگر انتظامی افسران نے شرکت کی. اجلاس میں  فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے سال 2020.21  کے لیے بجٹ کی سفارشات پیش کیں اور یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ بجٹ کو حتمی منظوری کے لیے آئندہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔جس کی منظوری کے بعد صحت سے متعلقہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

اجلاس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -