ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کمپلیکس مظفر  گڑھ میں شجرکاری مہم کا افتتاح

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کمپلیکس مظفر  گڑھ میں شجرکاری مہم کا افتتاح

  

مظفرگڑھ(بیو  رو رپورٹ ،تحصیل رپورٹر )درخت نہ صرف ماحول کو(بقیہ نمبر21صفحہ10پر)

 خوبصورت بناتے ہیں بلکہ ا س کے ان گنت فائدے ہیں جس میں آکسیجن کے فراہمی، کاربن ڈائی آکسائید کو جذب کرنا، ہوا کو صاف کرنا، تازہ ہوا پیدا کرنا،زمین کو ذرخیز بنانا، انسانوں اور جانوروں کے لئے خوراک پیدا کرنا شامل ہیں۔ یہ بات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ عبدالرحمن بودلہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کمپلیکس مظفرگڑھ میں ٹرمینیلیا کا پودا لگاکر شجر کاری کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج احسن محبوب، ایڈیشنل سیشن جج حمیراالزہرہ،ایڈیشنل سیشن جج محمد اویس، ایڈیشنل سیشن جج خالد اقبال، سینئرسول جج مدثرحسین، سینئرسول جج مظہر گیلانی اور صدر ضلعی بار ارشد حسین بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ ہم نے اپنی آنے والی نسل کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے تو زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرنا ہوگی اور عام آدمی میں اس کا شعور اجاگر کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مطلوبہ مقاصد کے حصول کیلئے ضروری ہے کہ ہم جو پودے لگائیں ان کی حفاظت اور مناسب نگہداشت بھی کریں تاکہ لگائے گئے پودے ایک تناور درخت بن سکیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج احسن محبوب، ایڈیشنل سیشن جج حمیراالزہرہ،ایڈیشنل سیشن جج محمد اویس، ایڈیشنل سیشن جج خالد اقبال، سینئرسول جج مدثر، سینئرسول جج مظہر گیلانی اور صدر ضلعی بار ارشد حسین بھٹی بھی پودے لگائے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بتایا کہ اس 3روزہ مہم کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کمپلیکس سمیت تحصیلوں کے سیشن کمپلیکس میں 2ہزار100پودے لگائے جائیں گے،14ستمبر سے تحصیل کوٹ ادوسیشن کمپلیکس  سے اس مہم کا آغاز ہوچکا ہے، جبکہ کل مورخہ 16ستمبر کو تحصیل علی پور او تحصیل جتوئی کے سیشن کمپلیکس میں شجر کاری کی جائے گی۔

افتتح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -