وہاڑی:لوڈشیڈنگ میں اضافہ،  شہری سراپا احتجاج، آئندہ چند روز  تک گرمی کی شدت برقراررہنے کا  امکان، کاروبار بری طرح متاثر

  وہاڑی:لوڈشیڈنگ میں اضافہ،  شہری سراپا احتجاج، آئندہ چند روز  تک گرمی کی ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)وہاڑی اور نواحی علاقوں میں حبس(بقیہ نمبر20صفحہ10پر)

، گرمی،لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا بھرکس نکال دیا ہے شہر اور گردونواح میں شدید گرمی کے باوجود معمولات زندگی کے امور سرانجام دئیے جاتے رہے گرمی اور حبس  کی شدت میں اضافہ کے ساتھ  ہی واپڈا نے لوڈشیڈنگ کی انتہا کردی جس سے شہریوں کا گرمی سے برا حال ہو گیا گرمی کی وجہ  اے سی کی خریداری بڑھ گئی جبکہ سوئمنگ پول، ٹیوب ویل، نہروں پر بھی بڑوں نوجوان بچوں کارش بڑھ گیا شہروں میں لوڈ شیڈنگ قابل برداشت جبکہ دیہاتوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہونے کی وجہ سے دیہاتی عوام کے مسائل میں اضافہ ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

متاثر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -