حکومت انتشار پھیلانے والے عناصر کیخلاف ایکشن لے، ممبر ز ضلعی امن کمیٹی

   حکومت انتشار پھیلانے والے عناصر کیخلاف ایکشن لے، ممبر ز ضلعی امن کمیٹی

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کا ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا،ضلعی امن کمیٹی کی طرف سے امن،روداری اور اخوت کا (بقیہ نمبر1صفحہ10پر)

پیغام  عام کرنے اور ضلعی امن کمیٹی کے تمام ممبران کا امن خراب کرنیوالے عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا بھرپور اعادہ کیا گیا ہے۔ممبران امن کمیٹی کے اراکین کا کہنا ہے کہ شر پسند عناصر ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں اور وطن عزیز کو بیرونی ایجنڈے کے مطابق انتشار کا شکار کرنے کی کوشش کی جاری ہے،ہمارے پیارے نبی،اہل بیت اور صحابہ کی ناموس ہمارے ایمان کا حصہ ہے،اہل بیت اور صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنیوالے کا کسی بھی مسلک سے تعلق نہیں ہے، ہر مسلمان اہل بیت اور صحابہ کرام کا غلام ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت انتشار پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی،ممبران امن کمیٹی نے کہا کہ ہم اس دھرتی کے بیٹے ہیں،ملتان میں مثالی امن کی فضا کو قائم رکھا جائے گا اور فرقہ وارنہ ہم آہنگی کے قیام کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جنرل قمرالزمان قیصرانی اور ایس ایس پی آپریشن ربنواز تلہ کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قمر الزمان قیصرانی نے کہا کہ شرپسند عناصر امن وامان خراب کرنے کے لئے موقع کی تاک میں ہیں،اجلاس میں قاری محمدحنیف جالندھری، علامہ فاروق خان سعیدی،علی رضا گردیزی،علامہ خالد محمود ندیم، مفتی عنایت اللہ رحمانی،پروفیسر مظہر گیلانی،مزین عباس چاون،مولانا حفیظ اللہ مہروی،مفتی عبدالحق مجاہد،اصغر نقوی،آصف افغانی،ایوب مغل،سلیم بلالی،مولانا عثمان پسروری،مظہر جاوید،عالمین گیلانی،عزیزالرحمان انصاری اور ظفراقبال نے بھی شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -