ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ احسن محبوب بخاری کا جیل کا دورہ
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید احسن(بقیہ نمبر2صفحہ10پر)
محبوب بخاری نے آج ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کا دورہ کیا جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا.سول جج محمد عرفان بھی انکے ہمراہ تھے. قائمقام سپرٹینڈنٹ جیل راؤ ندیم اقبال ودیگر افسران جیل نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا استقبال کیا اور انھیں جیل کا دورہ کروایا.دورے کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے.ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے نوعمر وارڈ, جیل ہسپتال اور مختلف بیرکس کا معائنہ کیا. کچن, صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا اور آٹھ معمولی نوعیت کے جرم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکے پر رہائی کا حکم صادر فرمایا۔
دورہ