چور،ڈاکو متحرک، شہریوں سے لاکھوں  روپے کی نقدی، سامان لیکر فرار

چور،ڈاکو متحرک، شہریوں سے لاکھوں  روپے کی نقدی، سامان لیکر فرار

  

 ملتان (وقائع نگار)  ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو(بقیہ 3نمبرصفحہ10پر)

 اور چور  شہریون سے  لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے تفصیل کے مطابق تھانہ مظفر ا?باد کے علاقے پل شیر شاہ محمد فیاض سے تین مسلح ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ گلگشت کے علاقے شاداب کالونی محمد ا?صف سے تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی و موبائل مالیت90ہزارلیگئے، لودھی کالونی خاور عباس سے دو افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی و سامان مالیت 1لاکھ چھین کر لیگئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے تھانہ چوک محمد امجد کی بیوی سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزم جھپٹا مارکر پرس جس میں نقدی و گھڑی مالیت 1لاکھ20ہزار موجود تھے چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے قاسم بیلہ راشد حسین کیگھر سے نقدی و طلائی زیورات مالیت3لاکھ 20ہزار، قاہداعظم روڑ ناصر خان کیگھر سے گھریلوں ملازمہ ملزمہ صغراں وغیرہ نقدی و سامان مالیت3لاکھ، تھانہ جلیل ا?باد کے علاقے ڈبل پھاٹک سید عالم خان کی موٹرسائیکل، تھانہ مظفر ا?باد کے علاقے سلطان پور ہمڑ امثل شبیر کے فارم سے مچھلی تین من، چائنہ چوک محمد عمران کے گودام سے خام مال مالیت70ہزار، تھانہ ممتازا?باد کے علاقے فیصل پارک محسن الطاف، تھانہ گلگشت کے علاقے گول باغ محمد عمر، غوثیہ مسجد گلگشت محمد زکریا کی موٹرسائیکلیں، چھے نمبر چونگی عمران کا لیپ ٹاپ مالیت50ہزار، تھانہ نیوملتان کے علاقے چوک کمہارانوالہ اللہ رکھا، تھانہ الپہ کے علاقے موضع عنایت پور محمد اعجاز کی موٹرسائیکلیں، بستی نو محمد ہاشم کیگھر سے موبائل و نقدی مالیت55ہزار، تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے ھسن پروانہ یعقوب کا موبائل مالیت25ہزار، تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے سید محسن رضا کے گودام سے دس من گندم مالیت15ہزار، تھانہ راجہ رام کے علاقے غلام عباس کیگھر سے نقدی و سونا مالیت3لاکھ66ہزار، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے محمد اشفاق کیگھر سے موٹر مالیت25ہزار، لیاقت علی کیگھر سے ملزم خاور وغیرہ کبوتر، مرغے مالیت50ہزار جبکہ عبدالرحمان کے گودام سے ٹرالر سپرٹ مالیت63لاکھ چوری ہوگئے۔

ڈکیتی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -