سوشل میڈیا پرگستاخی، وہاڑی میں شدید احتجاج، ملتان روڈ بند 

سوشل میڈیا پرگستاخی، وہاڑی میں شدید احتجاج، ملتان روڈ بند 

  

 وہاڑی،ٹھینگی(بیورو رپورٹ، نامہ نگار)سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی شان اقدس میں گستاخی کرنے پر علاقہ بھر کے مسلمانوں نے مشتعل ہوکر ملزمان کے (بقیہ نمبر4صفحہ10پر)

خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دی کاروائی نہ ہونے پر ہزاروں مشتعل افراد نے ٹھینگی پل پر ملتان وہاڑی روڈ بلاک کردیا تفصیل کے مطابق ٹھینگی کے نواحی گاؤں چک نمبر 52ڈبلیوبی غربی بستی کھلڑ کے رہائشی زین خان مگسی اور اس کے دیگر ساتھیوں نے سوشل میڈیاپرمقدس ہستیوں کی شان اقدس میں گستاخی کی جس پر علاقہ بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے تھانہ ٹھینگی میں درخواست دی جس پر فوری کاروائی نہ ہونے پر ہزاروں مشتعل افراد نے ٹھینگی پل پر ملتان وہاڑی روڈ بلاک کردیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی جس کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی عبدالستار گجر ملک حقنواز سب انسپیکٹر ڈی ایس پی صدر سرکل وہاڑی خالدجاوید جوئیہ, ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر وہاڑی فلک شیر بھٹی بھاری نفری کے ہمراہ پل ٹھینگی پہنچ گئے اور لوگوں کو اعتماد میں لے کر روڈ کھلوانے کی کوشش کی لیکن مظاہرین مقدمہ کے اندراج اور ملزمان کی گرفتاری تک روڈ بلاک رکھنے پر بضد رہے تو مدعی محمد خالد اشرف سیفی کی درخواست پر فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی بھاری نفری نے ریڈ کیا جس پر کچھ لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا جس پر 4 گھنٹے روڈ بلاک رہنے کے بعد کھول دیا گیا تاہم بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -