کرایہ کم، ملتان سے کوئٹہ کیلئے کنکشن فلائٹس چلائی جائیں،فضل الہٰی شیخ
ملتان (نیوز رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں فضل الہی شیخ کی قیادت میں ایوان کے ایک وفد نے ڈسٹرکٹ منیجر پی آئی اے باقر نقوی سے ان کے دفتر (بقیہ نمبر5صفحہ10پر)
میں ملاقات کی وفد میں سینیئر نائب صدر میاں راشد اقبال، اظہربلوچ، اورنگزیب عالمگیر شامل تھے جبکہ ایکٹنگ سیکرٹری جنرل محمد شفیق بھی ان کے ہمراہ تھے میاں فضل الہی شیخ نے ڈسٹرکٹ منیجر پی آئی اے باقر نقوی کو قومی ایئرلائن سے متعلقہ مسائل بیان کئے اور ان کے فوری حل کا مطالبہ کیا انہوں نے بتایا کہ لاہور سے کراچی اور کراچی سے اسلام آباد کے لیے کرایوں کی کمی کی گئی ہے جبکہ ملتان کے مسافر ان کی نسبت صرف یکطرفہ کرایہ بھی ڈبل ادا کرتے ہیں جسے کم کیا جائے ملتان سے کوئٹہ کا کوئی فضائی رابطہ نہ ہے ملتان سے کوئٹہ کے لیے کنکشن فلائٹس چلائی جائیں لاہور سے کوئٹہ جانیوالی فلائٹس کو ملتان میں اتارا جائے اور ملتان کے مسافروں کو بھی اس میں شامل کیا جائے جبکہ ملتان سے اسلام آباد ہفتہ میں دو کنفرم فلائٹس چلائی جائیں انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل فلائٹس کے لیے 30 کلو وزن تک ساتھ لے جانے کی اجازت ہے اور اس وزن کے لیے صرف ایک اٹیچی کی اجازت ہے جو کہ خواتین اور بزرگ مسافروں کے لیے ایک ساتھ 30 کلو وزن اٹھانا مشکل ترین مرحلہ ہے کہ اسے تین اٹیچی کیسز تک اجازت دی جائے اس موقع پر پی آئی اے فلائٹس اپریشن کے دوران دیگر مسائل بھی اجاگر کئے گئے میاں راشد اقبال اور اظہر بلوچ نے کہا کہ پی آئی اے کو صارفین کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے دیگر فضائی کمپنیوں کے مقابلہ میں بہتر سروسز فراہم کرنا ہوں گیں باقر نقوی نے مسائل سن کر انہیں جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور فلائٹس شیڈول بھی ایوان صدر کے حوالے کیا اس موقع پر سیلز منیجر پی آئی اے فرح دیبا،سیلز پروموشن آفیسرز عرفان شیخ،اے ڈی میتلا بھی موجود تھے۔
فضل الٰہی شیخ