حلقہ میں حقیقی تبدیلی کیلئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں، رضا ربانی کھر 

       حلقہ میں حقیقی تبدیلی کیلئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں، رضا ربانی کھر 

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ملک رضا ربانی کھر نے کہاکہ دن رات عوام کے مسائل حل کیلئے کوشاں ہیں، ہماری اولین ترجیح ہے کہ عوام کے مسائل اُن کے دہلیز پر حل ہوں،الیکشن  میں کیے گئے ایک اوروعدے کی تعمیل کردی ہے،سنانواں شہر (بقیہ نمبر19صفحہ10پر)

میں نادرا رجسٹریشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے،عنقریب شاندار افتتاح ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ نادرا رجسٹریشن سنٹر کا قیام سنانواں کی تعلیم یافتہ اور با شعور عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے حل کردیا گیا ہے،سنانواں شہر میں نادرا رجسٹریشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے حلقہ کے مکینوں کو گھر کی دہلیز پر شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کا حصول ممکن ہوسکے گا،ملک رضا ربانی کھر نے کہا کہ سنانواں میں میں نادرا رجسٹریشن سنٹر اگلے چند روز میں فنکشنل کر د یا جائے گا، نادرا رجسٹریشن سنٹر میں ون ونڈو اور کیو میٹرک کاونٹر کے ذریعے عوام کو سہولیات کی فراہمی جاری کی جائیں گی،انہوں نے کہا کہ بہت جلد قصبہ گجرات میں بھی نادرا رجسٹریشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائیگااورانشااللہ ہم عوامی خدمت کے اس سلسلہ کو جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ اپنے والدملک نورربانی کھر کی سربراہی میں ان کے مشن کو أگے بڑھاتے ہوئے عوام تک ترقی کے ثمرات پہنچا رہے ہیں،اس وقت حلقہ میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے جس سے عوام کو اُن کے حقوق اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام کیلئے تمام بنیادی سہولیات سمیت صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

رضا ربانی کھر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -