ٹک ٹاک سٹار کی ”فنکاری“ اہل علاقہ میں اشتعال

  ٹک ٹاک سٹار کی ”فنکاری“ اہل علاقہ میں اشتعال

  

 لیاقت پور(نامہ نگار) ٹک ٹاک سٹار نے اپنے فالوورز بڑھانے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی حادثاتی وفات کی خبر چلوا(بقیہ نمبر18صفحہ10پر)

 دی تفصیل کے مطابق گورنمنٹ کالج لیاقت پور کے ریٹائرڈ پرنسپل پروفیسر محمد شفیع بھٹی کا بیٹا عدنان بھٹی کچھ عرصہ سے اپنی اہلیہ کے ہمراہ مختلف ایشوز پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کر رہا ہے آج دن کے وقت اس کی بیوی کی طرف سے روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی کے اس کا خاوند کار حادثے میں انتقال کر گیا ہے جس پر ان کے محلہ غوثیہ کالونی اور شہر کے کے سینکڑوں مردو خواتین ان کے گھر جمع ہونا شروع ہوگئے جبکہ ایک مسجد میں بھی اس کی وفات کا اعلان کر دیا گیا مگر بعد میں عقدہ کھلا کہ اس نے اپنے فالورز بڑھانے کے لئے یہ بلنڈر کیا ہے اور وہ زندہ سلامت موجود ہے جس پر اہل علاقہ نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھونڈا مذاق قرار یا اور مطالبہ کیا کہ شہر میں ہیجان پیدا کرنے کے جرم میں دونوں میاں بیوی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ٹک ٹاک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -