کوچ میں خوفناک آگ، مسافروں کی چیخ و پکار، شیشیے، دروازے توڑ کر چھلا نگیں
رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) باجوڑ ایجنسی سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ میں موٹر وے ایم فائیو پر گرم ہو کر ٹائر پھٹ جانے کے نتیجہ میں ہولناک آتشزدگی، کوچ میں سوار 45 سے زائد مسافروں نے شیشے، دروازے توڑ کر چھلانگیں لگا کر جانیں بچائیں، ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی مسافر کوچ مسافروں کے لاکھوں روپے مالیت کے سامان سمیت جل کر خاکستر تفصیل کے مطابق گزشتہ روز باجوڑ ایجنسی سے کراچی(بقیہ نمبر17صفحہ10پر)
جانیوالی مسافر کوچ نمبری سی 3445 جب موٹروے ایم فائیو پر روہتی شریف کے نزدیک پہنچی تو ٹائر گرم ہونے کے باعث دھماکے سے پھٹ گئے اور آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری مسافر کوچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اسی دوران کوچ میں سوار 45 سے زائد مسافروں نے جانیں بچانے کیلئے کوچ کے کھڑکیاں دروازے توڑ کر چھلانگیں لگا کر اپنی اپنی جانیں بچائیں تاہم ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی مسافر کوچ اور لاکھوں روپے مالیت کا مسافروں کا سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد مسافر کوچ میں بھڑکنے والی آگ پر قابو پالیا۔
آگ لگ گئی