ڈیرہ:جام پور روڈپربوائز ڈگری کالج بنانے کی تیاریاں شروع 

  ڈیرہ:جام پور روڈپربوائز ڈگری کالج بنانے کی تیاریاں شروع 

  

 ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار نے ڈیرہ غازیخان میں نئے بوائز ڈگری کالج کے قیام کی منظوری دے دی ہے نیو ڈیفنس ہاوسنگ سوسائٹی کے مدمقابل جام پو رروڈ پرچاہ نجابت والا میں (بقیہ نمبر15صفحہ10پر)

 سرکاری رقبہ پر بوائز ڈگری کالج قائم کیا جائے گا او ر رواں سال تعمیراتی کام شروع کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے  انہو ں نے کہا کہ وہ وزیر اعلی پنجاب کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ان کی تجویز پر نئے ڈگری کالج کے قیام کی منظوری دی. مشیر صحت نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان میں تین گرلز ڈگری کالج قائم ہیں تاہم بوائز کیلئے صرف ایک ڈگری کالج کام کر رہا تھا دوسرے کالج کے قیام سے طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے۔

تیاریاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -