کوٹ ادو:دو افراد قتل،مختلف شہروں میں حادثے،4افراد جاں بحق

  کوٹ ادو:دو افراد قتل،مختلف شہروں میں حادثے،4افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوٹ ادو، سمہ سٹہ، ترنڈہ محمد پناہ(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار)رشتہ کے تنازعہ پر مخالف رشتہ داروں نے نوجوان کو قتل کرکے نعش نہر میں ڈال دی،نامعلوم مسلح شخص نے گھر(بقیہ نمبر9صفحہ10پر)
 میں سوئے محنت کش کوفائر مار کر قتل کردیا،پولیس نے دونوں مقدمات درج کرلئے  تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ خان پور بگا شیر کے رہائشی مختیار حسین مرحوم کی بیٹی کومل بی بی کی شادی ظفر اقبال کے بیٹے شاہد سے تھانہ سنانواں کے علاقہ میں ہوئی تھی،شاہد اپنی بیوی کومل کو کراچی لے گیا تھا،ظفر اقبال کراچی میں  اپنی بہو کو مل سے زیادتی کی تھی جس پر کومل نے اپنے  بیوہ والدہ کو،بتادیا تھا، شکایت کرنے پر ظفر نے بیٹے شاہد کو کہہ کر کومل کو طلاق دلوادی تھی طلاق اور سامان جہیز پر کومل کے بھائی عبدالرزاق اور ظفر کے مابین تلخ کلامی ہوئی تھی،گزشتہ روز عبدالرزاق گھر موجود تھا کہ اسی اثناء میں آصف کھنڈ ویا اور ظفر کا بھانجا کاشف عرف کاشی شیخ اسے موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گئے جہاں اس پر تشدد کیا جس سے اس کی موت واقع ہوئی تو اس کی نعش شیخو شوگر ملز کے قریب نہر میں پھینک دی،نعش کو دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کی،پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر بیوہ شہناز بی بی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ 363/20زیر دفعہ34،302درج کرلیا،جبکہ تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع جھنڈیر دریجہ شرقی کے غلام محمد سابقی بلوچ کے گھر رات کی تاریکی میں نامعلوم مسلح شخص داخل ہوگیا اور پسٹل کے فائر مارکرسوئے ہوئے  غلام محمد کو قتل کرکے فرار ہوگیا، پولیس سنانواں نے مقتول غلام محمد کے بیٹے اللہ ڈتہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ نمبر362/20زیر دفعہ302درج کرلیا،  قومی شاہرہ کراچی موڑ بہاولپور میں موٹر سائیکل سوار ٹرالر میں خوف ناک تصادم ہوا تاج محمد عمر 63 سال اسکنہ چک نمبر 57 ایم لودھراں کے رہائشی اور کمسن دوسالہ صباء ساجد موقع پر جانبحق ہوگے اور مصباء ساجد تشویشناک حالت میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں منتقل کردیا گیا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ترنڈہ محمد پناہ کی نواحی بستی گھلواں کے رہائشی مفتی محمد حنیف گھلو اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کراچی سے واپس گھر آرہے تھے کہ سی پیک روڈ پر بھونگ کے مقام پر ان کی گاڑی ڈرائیور کو اونگھ آنے کے باعث ٹریلر کے پیچھے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں مفتی محمد حنیف گھلو اور گود میں سوئی ان کی 4 سالہ بچی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ، سالی اور ایک بیٹی شدید زخمی ہو گئے جنہیں شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ مفتی محمد حنیف گھلو جامعہ مخزن العلوم خانپور میں مدرس تھے گزشتہ شام بستی گھلواں میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں سپردِ خاک کردیا گیا ہے۔
حادثات