ڈیرہ: کار کی تلاشی، لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد، دوملزم گرفتار 

  ڈیرہ: کار کی تلاشی، لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد، دوملزم گرفتار 

  

 ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر) بارڈر ملٹری پولیس نے کارروائی دوران چیکنگ کار کے خفیہ خانوں سے چرس پکڑلی،دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے، تفصیلات کے مطابق (بقیہ نمبر10صفحہ10پر)

کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک کی ہدایت پر ایس ایچ او راکھی گاج لیاقت عباس لغاری نے مخبر کی اطلاع پر بلوچستان پنجاب آنے والی منشیات سے بھری کار پکڑ لی اور دوران چیکنگ مہران کاراے بی ایکس 736 کے خفیہ خانوں میں سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی۔یہ منشیات چرس بلوچستان میختر سے خرید کر پنجاب فاضل پور سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔پکڑے جانے والے دو  منشیات فروشوں ملزم محمد عباس ولد عبد الرزاق، محمد وقاص ولد محمد رفیق کا تعلق پاکپتن سے ہے۔ ایس ایچ او لیاقت عباس لغاری نے بتایا کہ بین الصوبائی منشیات فروشوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -