کسی بھی ایرانی حملے کا ہزار گنا شدت سے جواب دیا جائے گا: صدر ٹرمپ کی دھمکی

  کسی بھی ایرانی حملے کا ہزار گنا شدت سے جواب دیا جائے گا: صدر ٹرمپ کی دھمکی

  

  واشنگٹن (آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے انتقام کے طور پر امریکہ کو کسی طرح بھی نشانہ بنایا گیا تو اس کا کا ہزار گنا شدت سے جواب دیا جائے گا۔ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اخباری رپورٹوں کے مطابق ایران ممکنہ طور امریکہ کے خلاف کسی ہلاکت یا کسی اور حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اس کا مقصد اپنے دہشت گرد کمانڈر سلیمانی کا انتقام لینا ہے۔انٹیلی جنس رپورٹوں کے مطابق ایران جنوبی افریقا میں امریکی خاتون سفیر لانا مارکس کے قتل کے منصوبے پر غور کر رہا ہے۔ یہ بات امریکی اخبار پولیٹیکو نے ٹرمپ انتظامیہ کے ایک ذمے دار ے حوالے سے بتائی 

صدر ٹرمپ

مزید :

صفحہ اول -