تعلیمی شعبہ میں نئے اداروں کو کھولنا نیک شگون ہے، ضیاء اللہ بنگش
پشاور (سٹاف رپورٹر)تعلیمی شعبے میں نئے اداروں کاکھلنا ایک نیک شگون ہے جس سے طلبا وطالبات کو ان کے اپنے علاقوں میں بہتر تعلیمی سہولیات میسر آئی ہیں۔ ان خیالات کااظہار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیربرائے سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے اپنے حلقہ نیابت کوہاٹ میں رہبر ایجوکیشن سروسز کاافتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں کہا کہ موجودہ حکومت کے تعلیمی میدان میں شاندار اقدامات کی وجہ سے سرکاری تعلیمی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہورہا ہے جوکہ ایک خوش آئند امر ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کی خدمات بھی فروغ تعلیم میں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ انہوں نے اس امید کااظہار کیا کہ رہبر ایجوکیشن سروسز کوہاٹ کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کریں گے۔ تقریب میں سیکرٹری کوہاٹ بورڈ الیاس آفریدی، گورنمنٹ کمپرہنسیو ہائی سکول کے پرنسپل شاہد زمان،گورنمنٹ ہائی سکول شیخان کے پرنسپل ڈاکٹر محمد ارشاد سمیت اساتذہ برادری و پی ٹی آئی ورکز کی ایک کثیر تعدادموجود تھی۔