حکومتی نااہلی کے سبب ملکی معیشت کی حالت دگر گوں، مولانا فضل الر حمن   

حکومتی نااہلی کے سبب ملکی معیشت کی حالت دگر گوں، مولانا فضل الر حمن   

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ)جمعیت علما ء اسلام کے قائد او ر متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومتی نا اہلی کے سبب ملکی معیشت ہچکولے کھارہی ہیں،ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے دباو پر قومی آزادی کو سلب کیا جارہا ہیں،ایف ا ے ٹی ایف قوانین ملکی خودمختاری کوداو پر لگانے کے متراد ف ہے کارکن اپنی صفوں میں وحدت پیدا کرکے حقیقی تبد یلی کے لے خود کو تیارکھے،،ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیارت تالاش دیرلویر میں اپنے استاد شیخ القران قاضی عبدالسلام کی عیادت کے بعد کارکنوں کے استقبالیہ تقریب سے خطاب اور بعد ازاں تیمرگرہ میں پارٹی کے بزرگ راہنما قاضی فضل اللہ کی عیادت کے بعد دیرلوئیر کے مختلف سیاسی،سماجی وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو میں کیا،اس موقع پر صوبا ئی سرپرست اعلی مولانا گل نصیب خان،جنرل سیکرٹری عطاء الحق درویش،صوبا ئی نائب امیر مفتی فضل غفور،صوبائی انفارمیشن سیکرٹری عبدالجلیل جان، قاضی آیاز الدین اور ضلعی امیر سراج الدین بھی اُ ن کے ہمراہ تھے،مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے دباو کے باوجود ایف اے ٹی ایف کے تحت قوانین کا نفاذ نہیں کیا موجود ہ حکمرانوں نے بیرونی دباو پر ایف اے ٹی ایف قوانین نافذ کرکے ملکی خودمختاری کو داو پر لگادیا ہے،مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کے سبب پہلی بار پاک چین دوستی اقتصادی تعاون میں تبدیل ہو ئی مگر نا ہل حکومت کے سبب مذکور ہ میگا پراجیکٹ کے مستقبل کے حوالے سے چہ میگوئیاں ہورہی ہیں،غربت،مہنگا ئی اور بے رو ز گاری کے سبب عام آدمی کا جینا محال ہو گیا ہے،مسلم لیگ ن آخری بجٹ دیتے وقت جی ڈی پی شرح نمو سارھے پانچ فیصد پر لئے آئی تھی جو کہ موجودہ حکومت  اپنی ناہلی سے اسے پہلے 1.9اور اب 0.3سے بھی کم پر لئے آئی ہے،کمزور معیشت کے سبب پاکستان کو عالمی دباو کا سامنا ہے عالمی اداروں کے کہنے پر ایف اے ٹی ایف قانون سازی ملکی خود مختار ی کو داو پر لگادیا گیا ہے انہوں نے کارکنوں پر واضح کیا کہ جمعیت موجودہ دور میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہیں،کارکن اپنے صفوں میں وحدت پید ا کر کے حقیقی اسلامی جمہوری انقلا ب کے لئے خود کو تیار رکھے 

مزید :

صفحہ اول -