کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی میڈیکل سٹور میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق 

کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی میڈیکل سٹور میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق 

  

کوہاٹ(آئی این پی)خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق  کوہاٹ پشاور چوک میں میڈیکل اسٹور پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ میڈیکل اسٹور میں موجود دو افراد گولیاں لگنے پر دم توڑ گئے۔ فائرنگ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔  مقتولین کی شناخت اعتزاز اور میر حسن کے نام سے کرلی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -