چونیاں، ٹریفک حادثہ میں 2بچے جاں بحق، باپ اور ماں شدید زخمی 

چونیاں، ٹریفک حادثہ میں 2بچے جاں بحق، باپ اور ماں شدید زخمی 

  

 چونیاں (نامہ نگار)دیپالپور روڈ الہ آباد کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالہ نے موٹرسائیکل کو کچل ڈالا۔ حادثہ میں دوبچے موقعہ پر جان بحق۔ باپ اور ماں شدید زخمی۔ ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹھینگ کھتریاں کا رہائشی اپنی بیوی اور دوبچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہاتھا  کہ مائی رابو سٹاپ کے قریب حادثہ پیش آگیا۔ جان بحق ہونے والے بچوں میں پانچ سالہ رحمان اور چارسالہ المنان جبکہ زخمیوں میں بچوں کا والد رمضان اور والدہ نوشین شامل ہیں۔ ریسکیو1122نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال ریفر کردیا ہے جبکہ اطلاع ملنے پر تھانہ الہ آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اورزخمیوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کیااور تحقیقات کا آغاز کردیا۔ حادثہ کا ذمہ دار ڈرائیور ٹریکٹرٹرالہ چھوڑ کر موقعہ سے فرار ہوگیا۔

ٹریفک حادثہ 

مزید :

صفحہ آخر -