مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کااجلاس آج ہو گا

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کااجلاس آج ہو گا
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کااجلاس آج ہو گا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کااجلاس آج ہو گا۔

نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا ،اجلاس میں معذور افراد کیلئے ڈیوٹی فری گاڑیاں درآمد کرنے کی سکیم میں ترمیم کی منظوری کاامکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تعلیم و پیشہ وورانہ تربیت، دینی مدارس کیلئے تکنیکی گرانٹ کی سمری پیش کرے گی ،دینی مدارس کیلئے 9 کروڑ61 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -