موٹروے کیس، پولیس نے عباس اور اس کے بھائی کو چھوڑ دیا لیکن وقار کا کیا معاملہ ہے ؟ نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کر دیا 

موٹروے کیس، پولیس نے عباس اور اس کے بھائی کو چھوڑ دیا لیکن وقار کا کیا معاملہ ...
موٹروے کیس، پولیس نے عباس اور اس کے بھائی کو چھوڑ دیا لیکن وقار کا کیا معاملہ ہے ؟ نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نجی ٹی وی جی این این نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ موٹروے کیس میں گرفتار وقار الحسن کے برادر نسبتی عباس اور اس کے بھائیوں کو چھوڑ دیا گیاہے ، وقار الحسن کو رہا کرنے کا فیصلہ ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے کیس میں پولیس نے عابد ملہی اور وقار الحسن کی تصویر جاری کر تے ہوئے اطلاع دینے والوں کو 25 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا تاہم وقارالحسن نے اگلے روز سی آئی اے تھانہ میں پیش کو اپنی گرفتاری پیش کی اور صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے ڈی این اے کروانے کا مطالبہ کیا ۔

وقار الحسن نے تحقیقات کے دوران اپنے برادر نسبتی عباس کا بھی نام لیا تھا جسے پولیس گرفتار کرنے کیلئے گئی تو وہ بھی گھر پر موجود نہیں تھا تاہم اس دوران عباس کے دو بھائیں سلامت اور بوٹا کو حراست میں لے لیا گیا ۔ عباس نے بھی اگلے روز شیخو پورہ پولیس کو گرفتاری پیش کرتے ہوئے بیان دیا کہ وہ عابد کو صرف کام کی حد تک جانتا تھا ، وہ سٹیل مل میں کام کرتے تھے جبکہ اس کا آخری مرتبہ عابد سے رابطہ بھی 12 روز قبل ہوا تھا ۔

پولیس نے وقار الحسن اور عباس کی نشاندہی پر موٹروے کیس میں ملوث شفقت کو گرفتار کر لیاہے اور اسے شناخت پریڈ کیلئے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاہے تاہم اب عباس کو پولیس کی جانب سے رہا کر دیا گیاہے جبکہ عباس کے بھائیوں کو بھی جانے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ وقار الحسن کو رہا کرنے کا فیصلہ ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -