لاہور ہائیکورٹ، شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

لاہور ہائیکورٹ، شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی
لاہور ہائیکورٹ، شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت آج ہوگی، عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی آج عدالت میں پیش ہوں گے، موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے 23 جولائی کے بعد درخواست ضمانت پر سماعت نہیں ہوئی تھی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -