کے پی کے اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے لیاقت خان اور پی پی کی خاتون رہنما نگہت اورکزئی کے درمیان ’ لڑائی ‘ ہو گئی 

کے پی کے اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے لیاقت خان اور پی پی کی خاتون رہنما ...
کے پی کے اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے لیاقت خان اور پی پی کی خاتون رہنما نگہت اورکزئی کے درمیان ’ لڑائی ‘ ہو گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران آوازیں کسنے پر پیپلزپارٹی کی خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی پی ٹی آئی کے لیاقت خان پر برہم ہوئیں اور گزشتہ اجلاسوں میں وقت نہ ملنے پر ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر واک آوٹ کیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے گزشتہ اجلاسوں میں وقت نہ ملنے پرایجنڈے کی کاپیاں پھاڑیں اور واک آوٹ کے لیے ایوان سے باہر نکلنے لگیں۔اس موقع پر نگہت اورکزئی نے کہا کہ ان کے پیچھے کسی نے آواز نکالی تو وہ اس کا برا حشر کریں گی تاہم جب نگہت اورکزئی نے ایوان سے واک آوٹ کیا تو پیچھے سے تحریک انصاف کے رکن لیاقت خان نے آوازیں کسیں جس پر نگہت اورکزئی مڑیں اور حکومتی بینچوں کی جانب دوڑ پڑیں۔اس دوران دونوں اراکین کے درمیان گالم گلوچ اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، دونوں اراکین ایک دوسرے کو گالیاں دیتے رہے۔ 
نگہت اورکزئی نے پی ٹی آئی کے رکن لیاقت خان کےخلاف اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی دیا تاہم سپیکرمشتاق غنی کے کہنے پرلیاقت خان نے اپنے الفاظ واپس لے لیے۔

مزید :

قومی -