قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھنے سے بہتر تربیت کاکوئی ذریعہ نہیں ، گورنر پنجاب چودھری سرور

قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھنے سے بہتر تربیت کاکوئی ذریعہ نہیں ، گورنر پنجاب ...
قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھنے سے بہتر تربیت کاکوئی ذریعہ نہیں ، گورنر پنجاب چودھری سرور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن تعلیم کا معیار بہتر بنانا ہے،قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھنے سے بہتر تربیت کاکوئی ذریعہ نہیں ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور سے یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی ٹیکسلا کے سکالرشپ ہولڈز طلبہ نے ملاقات کی،گورنر پنجاب نے احساس سکالر شپ پروگرام کے تحت طلبہ میں چیک تقسیم کئے ۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن تعلیم کا معیار بہتر بنانا ہے،ہمارے سٹوڈنٹس ہمارا مستقبل ہے،انہوں نے کہاکہ قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھنے سے بہتر تربیت کاکوئی ذریعہ نہیں ،ہمارے تعلیمی ادارے حقیقی معنوں میں طلبہ کی تربیت میں کردار ادا کریں گے  ، گورنر پنجاب کاکہنا تھا کہ کورونا سے بچاوَ کےلئے احتیاط نہ کی گئی تو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -