سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی پنشن روکنے کا نوٹیفکیشن معطل 

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی پنشن روکنے کا نوٹیفکیشن معطل 
سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی پنشن روکنے کا نوٹیفکیشن معطل 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی پنشن روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا، عدالت نے کہاکہ آپ جو رول بتا رہے ہیں وہ بشیر میمن پر اپلائی نہیں ہوتا۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی پنشن روکے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اے جی پی آر کے نمائندے سے استفسار کیا کہ آپ کسی کی پنشن کیسے روک سکتے ہیں ؟،قانون بتائیں آپ کسی کی پنشن کیسے روک سکتے ہیں؟ ۔

عدالت نے کہاکہ جب آپ نے بشیر میمن کی پنشن کے کاغذات مکمل کرلئے تو کس نے کہاروک دیں ؟ ،آج تک آپ نے کیا کبھی کسی اتنے سینئر افسر کی پنشن روکی ہے؟،عدالت نے کہاکہ استعفیٰ تو کوئی افسر بھی دے سکتا ہے اور وہ متعلقہ اتھارٹی نے منظور بھی کیا ۔

عدالت نے اے جی پی آر کے افسر کو متعلقہ قانون پڑھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ 465 بی کے تحت بشیر میمن کی پنشن نہیں روکی جا سکتی تو کس قانون کے تحت ایسا کیا؟،آپ جو رول بتا رہے ہیں وہ بشیر میمن پر اپلائی نہیں ہوتا،عدالت نے سابق ڈی جی ایف آئی اے کی پنشن روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -