مریم نواز نے ایف بی آر کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کا نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

مریم نواز نے ایف بی آر کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کا نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج ...
مریم نواز نے ایف بی آر کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کا نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نواز نے ایف بی آر کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کا نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ۔

 مریم نواز کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ایف بی آر نے 6 لاکھ 57 ہزار کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز بھجوائے ہیں ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سنگل بنچ کافیصلہ کالعدم قرار دے،عدالت ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹسز بھی کالعدم قرار دے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -