ڈاکٹر ماہا کے والد نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی

ڈاکٹر ماہا کے والد نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کیلئے عدالت میں درخواست دائر ...
ڈاکٹر ماہا کے والد نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈاکٹر ماہا کے والد اور کیس کے مدعی نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی ،کیس کی پیروی کیلئے سینئر وکیل رشید اے رضوی اور عباس رشید کی خدمات حاصل کرلی گئیں ۔

ایڈووکیٹ عباس رشید اے رضوی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پولیس نے ڈاکٹر ماہا کے واقعے کو خودکشی قرار دیا ،میڈیکل رپورٹ کے مطابق ماہا کے سر میں بائیں جانب گولی لگی اور دائیں جانب سے نکلی،پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے رپورٹ غلط دی ۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ڈاکٹر ماہا کو زہر اور بہت زیادہ ڈرگس دی گئی،مقدمے میں ملزم جنید ، وقاص ،عرفان قریشی اور دیگر نامزد کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -