ہائی پرفارمنس سینٹر کے باﺅلنگ کوچ محمد زاہد نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی دبنگ اعلان کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہائی پرفارمنس سینٹر کے باﺅلنگ کوچ محمد زاہد نے تیز اور باصلاحیت باﺅلرز تیار کرنے کو ہدف قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد زاہد نے کہا کہ یہ ایک چینلجنگ کام ہے اور کوشش کروں گا کہ مجھ سے جو توقعات وابستہ کی گئی ہیں ان پر پورا اتروں، ماضی میں اس شعبے پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی، پہلے زیادہ تر تیز باﺅلرز پنجاب سے آئے اور اب خیبر پختونخوا سے بہت اچھے باﺅلرز آرہے ہیں۔
باﺅلنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ہمیں اس ایریا پر زیادہ توجہ دینا ہوگی، دوسرے علاقوں میں بھی تیز باﺅلرز ڈھونڈ کر انہیں اس طرح تیار کیا جائے گا کہ وہ لمبے عرصے تک پاکستان کی خدمت کرسکیں، یہ درست ہے کہ پاکستان سے دور رہا ہوں لیکن پاکستان کرکٹ پر ہمیشہ نظر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں سے جانے کے بعد فاسٹ باﺅلنگ کے حوالے سے بہت بڑی تبدیل نہیں آئی، اصل چیز باءباﺅلرز کی ابتدائی خامیوں کو دور کرکے ان میں بہتری لانا ہے اور ہم اس چیز پر ہی توجہ دیں گے۔