وسیم اکرم نے ملک صاف کرنے کا نسخہ بتا دیا

وسیم اکرم نے ملک صاف کرنے کا نسخہ بتا دیا
وسیم اکرم نے ملک صاف کرنے کا نسخہ بتا دیا
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ملک کو صاف بنانے کا نسخہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سمجھ نہیں آتا گند اٹھا کر ڈسٹ بن میں پھینکنا اتنا مشکل کیوں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈپا پر اپنے پیغام میں ماضی کے عظیم فاسٹ باﺅلر کا کہنا ہے کہ ہم ہر جگہ شور مچا دیتے ہیں، یہاں تک کہ ہر رکشے کے پیچھے لکھا ہوتا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے لیکن اس پر عمل نہیں کرتے، پھر خود ہی کہتے ہیں کہ گورنمنٹ کرپٹ ہے، حکومت کیا آپ کے پیچھے ڈسٹ بن لگا دے کہ جدھر صاحب جا رہے ہیں، وہاں انہوں نے گند پھینکنا ہے۔ 

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ مجھے ایک بات کی سمجھ نہیں آتی کہ کہ گند اٹھا کر ڈسٹ بن میں پھینکنا اتنا مشکل کیوں ہے، آپ شکوہ کرتے ہیں کہ ڈسٹ بن نہیں ہیں، اگر نہیں ہے تو جس پلاسٹک بیگ میں پانی کی بوتل یا دوسری کھانے پینے کی اشیاءلے کر آئے ہو، اس کو اسی بیگ میں ڈالو اور ڈسٹ بن ڈھونڈ کر اس میں ڈال دو، اس میں آخر مشکل کیا ہے۔

مزید :

کھیل -