حریف ٹیم کے کھلاڑی کو بیٹ مارنے پر کرکٹر کو 10 میچز کی پابندی کا سامنا، یہ واقعہ کہاں پیش آیا؟

حریف ٹیم کے کھلاڑی کو بیٹ مارنے پر کرکٹر کو 10 میچز کی پابندی کا سامنا، یہ ...
حریف ٹیم کے کھلاڑی کو بیٹ مارنے پر کرکٹر کو 10 میچز کی پابندی کا سامنا، یہ واقعہ کہاں پیش آیا؟
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وورسٹر شائر کاﺅنٹی لیگ میں حریف کھلاڑی کو بیٹ مارنے کے باعث ایک کرکٹر پر 10 میچز کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کوٹنیل گرین اور ہارونگٹن کے درمیان میچ میں گرماگرمی ہوگئی جس دوران کوٹنیل گرین کے ایک کھلاڑی نے ہارونگٹن کے پلیئر کو بیٹ مار دیا، پولیس بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ 

 حریف ٹیم کے کھلاڑی کو بیٹ مارنے کے باعث کرکٹر پر 10 میچز کی پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ ڈسپلنری پینل کے چیف برنارڈ ولیمز کا کہنا ہے کہ بدھ کومعاملے کی سماعت ہوگی جس کے بعد تفصیلات ظاہر کردی جائیں گی۔

مزید :

کھیل -