انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ون ڈے میچ آج ہو گا مگر آسٹریلیا کتنا عرصہ قبل انگلش سرزمین پر سیریز جیتی تھی؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ون ڈے میچ آج ہو گا مگر آسٹریلیا کتنا عرصہ ...
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ون ڈے میچ آج ہو گا مگر آسٹریلیا کتنا عرصہ قبل انگلش سرزمین پر سیریز جیتی تھی؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا جس دوران انگلش ٹیم 2015ءسے کینگروز کیخلاف سیریز نہ ہارنے کا ریکارڈ برقرار رکھنے کا عزم لئے میدان میں اترے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے اور یہی وجہ ہے کہ دونوں ٹیمیں ہی ٹرافی پر قبضے کیلئے بے قرار ہیں جبکہ انگلش ٹیم اپنے ہوم گراﺅنڈز پر 2015ءسے کینگروز کے خلاف سیریز نہ ہارنے کا ریکارڈ برقرار رکھنے کی بھی خواہاں ہے۔

پلیئنگ الیون میں معین علی اور مارک ووڈ کی جگہ لینے والے کیورین برادرز اب تک کافی متاثر کن ثابت ہوئے جنہیں تبدیل کئے جانے کا امکان بہت کم ہے۔ دوسری جانب اگر آسٹریلین الیون میں سر پر چوٹ کھانے والے سابق کپتان سٹیو سمتھ کی واپسی ہوئی تو مارکس سٹوئنس کو باہر بیٹھنا پڑے گا۔

انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز جو روٹ کو 6 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 38 جبکہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کو 5 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 29 رنز درکار ہیں، اگر گلین میکسویل 45 رنز بناتے ہیں تو ان کے 3000 رنز بھی مکمل ہوجائیں گے۔

مزید :

کھیل -