پی ٹی اے نے پاکستان میں موبائل فون تیاری کی اجازت دیدی، پلانٹ کہاں لگائے جائیں گے؟

پی ٹی اے نے پاکستان میں موبائل فون تیاری کی اجازت دیدی، پلانٹ کہاں لگائے ...
پی ٹی اے نے پاکستان میں موبائل فون تیاری کی اجازت دیدی، پلانٹ کہاں لگائے جائیں گے؟
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں موبائل فون تیاری کی اجازت دیدی ہے اور موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ ریگولیشنز اینڈ آتھورائزیشن ڈرافٹ تیار کرلیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے اعلان کے مطابق موبائل فون کے پلانٹ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی لگائے جائیں گے اور10 سال کے لئے لائسنس جاری کیا جائے گا جس کے تحت کم، درمیانے اور اعلیٰ معیار کے سمارٹ فون بنانے کی اجازت ہوگی اورلائسنس ہولڈر3سال میں موبائل ٹیکنالوجی ٹرانسفر کا پابند ہوگا۔

نجی خبر رساں ادارے سماءٹی وی کے مطابق پی ٹی اے نے مزید بتایا ہے کہ 3 سال میں پاکستان کے مقامی لوگوں کی سکلز ڈویلپ کی جائے گی اور بوقت ضرورت اتھارٹی موبائل پلانٹ کی انسپکشن بھی کرے گی جبکہ لائسنس ہولڈرنیشنل سیکیورٹی کی ضروریات مدنظر رکھنے کا بھی پابند ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے حکومت پاکستان کی جانب سے 2 جون 2020ءکو جاری کردہ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی روشنی میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ ریگولیشنز اینڈ آتھورائزیشن کا ڈرافٹ تیار کیا ہے۔

مزید :

قومی -سائنس اور ٹیکنالوجی -