موٹروے واقعہ ، لاہور ہائیکورٹ کاپولیس کے سینئر افسروں کو ہر ضلع میں رات کو گشت کرنے کا حکم ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی اوز کے ہفتہ وار گشت کا شیڈول طلب 

موٹروے واقعہ ، لاہور ہائیکورٹ کاپولیس کے سینئر افسروں کو ہر ضلع میں رات کو ...
موٹروے واقعہ ، لاہور ہائیکورٹ کاپولیس کے سینئر افسروں کو ہر ضلع میں رات کو گشت کرنے کا حکم ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی اوز کے ہفتہ وار گشت کا شیڈول طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)موٹروے واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواستوں پر سماعت پر لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کے سینئر افسروں کو ہر ضلع میں رات کو گشت کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے آئی جی پنجاب اور پنجاب بھر کے ڈی پی اوز کے ہفتہ وار گشت کا شیڈول طلب کرلیا اوروکلا کو بحث کےلئے طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں موٹروے واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،ڈی آئی جی لیگل نے عدالت میں رپورٹ پیش کر دی،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے کہاکہ موٹروے یا کسی روڈ پرایسا کا واقعہ پیش آئے تو ذمہ دار حکومت ہوتی ہے،ایسے واقعات پر حکومت کو متاثرہ افراد کو معاوضہ دینا چاہئے،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ جو بندہ گورنمنٹ کی پراپرٹی پر قتل یا زخمی ہو جائے، حکومت کو رقم دینی چاہئے۔
چیف جسٹس نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ کیا حکومت قتل کیسز میں دیت دیتی ہے ؟بتایا جائے متاثرہ افراد کو کیسے کمپن سیشن دی جا سکتی ہے؟۔عدالت نے سرکاری وکیل کو دیت قانون پر معاونت کی ہدایت کردی ۔
 پولیس نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ پورے پنجاب میںپٹرولنگ کا موثر نظام موجود ہے، سرکاری وکیل نے کہاکہ ہر جگہ پر پٹرولنگ کا موثر نظام بنانے جا رہے ہیں،عدالت نے کہاکہ آئی جی پنجاب اور ماتحت پولیس افسران روزانہ کتنے گھنٹے گشت کر یں گے؟،بتائیں آئی جی پنجاب روزانہ کتنے گھنٹے بدل بدل کر کہاں گشت کرے گا؟،چیف جسٹس نے کہاکہ رات 11 سے ایک بجے ہر ضلع میں ایک سینئر افسر روڈ پر ہونا چاہئے۔
عدالت نے کہا کہ رپورٹ میں کیا کہا ہے، کیا پلان دیا ہے؟،پولیس نے کہا کہ ہم نے پہلے سے موجود سسٹم کی تفصیل دی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہاکہ آپ کا پرانا پیٹرولنگ سسٹم ناکام ہو گیا ہے،مجھے لوگوں کی سیکیورٹی چاہیے،حکومت آئین کے تحت شہریوں کے تحفظ کی پابند ہے ،اگر میں اپنی عدالت میں کام نہیں کروں تو سول جج تونسہ سے کام نہیں لے سکتا۔
عدالت نے پولیس کے سینئر افسروں کو ہر ضلع میں رات کو گشت کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے آئی جی پنجاب اور پنجاب بھر کے ڈی پی اوز کے ہفتہ وار گشت کا شیڈول طلب کرلیا اوروکلا کو بحث کےلئے طلب کرلیا۔