عمرکوٹ کے گائوں شیر محمد شاہانی میں ماں بیٹا سیلابی پانی میں ڈوب کر ہلاک

عمرکوٹ کے گائوں شیر محمد شاہانی میں ماں بیٹا سیلابی پانی میں ڈوب کر ہلاک
عمرکوٹ کے گائوں شیر محمد شاہانی میں ماں بیٹا سیلابی پانی میں ڈوب کر ہلاک

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )عمرکوٹ میں کے گاؤں شیر محمد شاہانی میں ماں اور جوان بیٹا سیلابی پانی میں ڈوب کرہلاک ،  دماغی بیماری میں مبتلا بیٹے کو ڈوبتے دیکھ کر ماں بھی پانی میں کود پڑی، بوڑھی ماں اپنے جوان بیٹے کو پانی سے نکالنے کی کوشش کرتے خود بھی ڈوب گئی ، ماں بیٹے کی لاشیں گھر پہچنے پر کہرام مچ گیا۔

تفصیلات کےمطابق عمرکوٹ ضلع کےگاؤں جانھیرو شیر محمد شاہانی میں چالیس سالہ لالجی دماغی بیماری مرگی کےباعث سیلابی پانی میں گرگیا ، اپنے لخت جگر کو پانی میں ڈوبتے دیکھ کر 70 سالہ بوڑھی ماں راج بائی   بیٹے کو بچاتے ہوئے ڈوب گئی، اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور بڑی تگ و دو کےبعد جمع  سیلابی پانی سے ماں بیٹے کی لاشوں کو نکالا گیا ، لاشیں گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا ، پورے گاؤں میں سوگ کا سماں بندھ گیا ، پولیس نے واقعے کی اتفاقی رپورٹ درج کرلی ہے .

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -