لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو جاری ٹیکس نوٹسز پر عملدرآمد روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو جاری ٹیکس نوٹسز پر عملدرآمد روک دیا
لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو جاری ٹیکس نوٹسز پر عملدرآمد روک دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے مریم نواز کو جاری ٹیکس نوٹسز پر عملدرآمد روک دیا، عدالت نے مریم نواز کو بھجوائے گئے ایف بی آر کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز بھی معطل کردیئے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف بی آر کو جواب جمع کرانے کاحکم دیدیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی ایف بی آر کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،مریم نواز کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ قانون کے مطابق سارے ٹیکسز ادا کررہی ہوں،ایف بی آر نے 6 لاکھ 57 ہزار کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز بھجوائے ہیں ، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت سنگل بنچ کافیصلہ اورایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹسز بھی کالعدم قرار دے ۔

عدالت نے مریم نواز کو جاری ٹیکس نوٹسز پر عملدرآمد روک دیااورایف بی آر کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز معطل کردیئے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف بی آر کو جواب جمع کرانے کاحکم دیدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -